مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں بھی بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے عمران خان کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی عمران خان کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ڈیڑھ بجے تک کی مہلت دے دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے عمران خان کی استثنا کی درخواست بھی خارج کردی۔
عمران خان کی عدم پیشی کی صورت میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس تھوڑی دیر میں فیصلہ سنائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں عمران خان عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے آج تک حاضری کے لیے عمران خان کو مہلت دے رکھی تھی۔
آپ کا تبصرہ